عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر لاہور کی ضلعی انتظامیہ 20 مئی سے شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آٹھ منڈیاں قائم کرنے جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ان مخصوص مقامات پر شہریوں کی سہولت کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں چارے کی دکانیں، موبائل بینکنگ سروس، پانی و بجلی کی فراہمی، خیمہ بند احاطے، طبی امدادی مراکز اور خریداروں و بیوپاریوں کے لیے آرام گاہیں شامل ہوں گی۔
قربانی کے جانوروں کی مجوزہ منڈیاں درج ذیل مقامات پر قائم کی جائیں گی:
1۔شاہ پور کانجراں کیٹل مارکیٹ (ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب) پنجاب کی سب سے بڑی اور مستقل مویشی منڈی، جو پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے زیرِ انتظام ہے۔
2۔سگیاں روڈ (سوئی گیس آفس کے قریب، راوی ٹاؤن)
3۔برکی روڈ (پیراگون سٹی کے نزدیک، عزیز بھٹی ٹاؤن کنٹونمنٹ ایریا)
4۔نیو کنگ لین ہاؤسنگ سوسائٹی
5۔اسپورٹس کمپلیکس (اڈہ رکھ چبیل، واہگہ شالیمار تحصیل)
6۔ایل ڈی اے سٹی (سدھار گاؤں کے قریب)
7۔کاہنہ کاچھا (نشتر ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن تحصیل)
8۔حویلی مرکز کے قریب (علامہ اقبال ٹاؤن رائیونڈ تحصیل)
واضح رہے کہ شاہ پور کانجراں کی منڈی پورا سال فعال رہتی ہے جبکہ باقی تمام منڈیاں عارضی طور پر لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی زونل یا ٹاؤن انتظامیہ کے تحت عیدالاضحی تک کے لیے قائم کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








