جب ادکارہ کو کپڑے تبدیل کرتے وقت مرد دیکھنے لگے، اریج چوہدری کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

معروف پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن اور عملے کے دیگر حضرات غیر معمولی انداز میں خواتین اداکاراؤں کے دیکھتے ہیں۔

اریج چوہدری نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار شوٹنگ پر ایک جونیئر اداکارہ کو سیر پر موجود مرد کپڑے تبدیل کرتے ہوئے دیکھتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھی کہ ایک جگہ ٹیکنیشن اور دیگر مرد عملہ ایک کمرے میں تانک جھانک کررہے تھے۔

اریج کے مطابق یہ رویہ غیر معمولی تھا جب میں وہاں جہاں کر دیکھا تو وہ لوگ کمرے میں موجود ایک اداکارہ کو کپڑے تبدیل کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔

اریج نے کہا کہ پہلے مجے سمجھ نہیں آیا تاہم بعد میں ، میں نے ان تمام لڑکوں کو وہاں سے جانے کا کہا جس پر سب پیچھے ہوگئے۔

یاد رہے کہ اریج چوہدری ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ، ماڈل، اور بیوٹی کوئین ہیں۔ انہوں نے 2020 میں “مس پاکستان ورلڈ” کا ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد “مس ارتھ پاکستان 2020″، مس ایکو پاکستان 2022″، اور “مس گلوبل پاکستان 2022” جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

اریج چوہدری نے اپنی اداکاری کا آغاز 2021 میں ڈرامہ سیریل “ماہی” سے کیا، جس کے بعد انہوں نے “سِتم” ، “سِراطِ مستقیم”، “اوئے موٹی”، “انصاف”، “وہ پاگل سی، “جنٹلمین”، اور “کبھی میں کبھی تم”  جیسے مقبول ڈراموں میں بھی کام کیا۔

Related Posts