بھارتی وزیر کا مسلمان فوجی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بدترین الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈیا میڈیا)

پاکستان سے بدتین شکست و ہزیمیت کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اپنے ہی فوجیوں پر غداری کے الزامات عائد کرنے لگے۔

ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے مسلم فوجی کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشتگردوں کی صف میں لاکھڑا کیا۔

بی جے پی کے وزیر وجے شاہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہمارے ہندو بھائیوں کو برہنہ کرکے قتل کیا اور مودی نے ان دہشتگردوں کی بہن کو بھارتی آرمی کے جہاز میں پاکستان پر حملہ کا ٹاسک دیا۔

صوفیہ قریشی کے خلاف نفرت آمیز بیان کے بعد وجے شاہ شدید تنقید کا شکار ہیں، شدید تنقید کے بعد وجے شاہ نے صوفیہ قریشی سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، کرنل صوفیہ کی اپنی بہن سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وجے شاہ کو مدھیہ پردیش کی کابینہ سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم فوجی کرنل صوفیہ قریشی نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن سندور کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔

Related Posts