پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جب فی تولہ سونا 6700 روپے سستا ہو کر مقامی مارکیٹ میں 335200 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5745 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 287379 روپے ہو گئی۔ یہ اعداد و شمار آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے جاری کیے۔

گزشتہ روز (بدھ کو) بھی سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 341900 روپے ہو گئی تھی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 67 ڈالر کم ہو کر 3168 ڈالر پر آ گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی 105 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 3377 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








