پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan, India DGMOs agree to continue ceasefire in hotline contact
FILE PHOTO

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کے معاہدے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جمعرات کے روز یہ پاکستان کے میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کے درمیان تیسرا رابطہ تھا جس میں دونوں فریقین نے لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مکالمے کے دوران اضافی اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ موجودہ جنگ بندی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ دونوں جانب سے تحمل اور خطے میں استحکام کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ رابطہ رواں ہفتے کے آغاز میں ہونے والے پہلے رابطے میں طے پانے والے نکات کی توثیق بھی کرتا ہے۔

یہ جنگ بندی کا معاہدہ امریکہ اور دیگر دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طے پایا، جسے خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔

اگرچہ دونوں ممالک کی جانب سے تاحال اس تازہ رابطے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان آج شام اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل میں دلچسپی اور حمایت کو سراہا تھا۔ یہ تنازع جنوبی ایشیا اور اس سے آگے کے لیے دیرینہ اور سنگین خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

Related Posts