امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک سے کہا ہے کہ وہ کمپنی کی پیداوار بھارت منتقل نہ کریں۔
جمعرات کے روز صدر دونلڈ ٹرمپ نے ایپل کی جانب سے چین سے باہر پیداوار کو متنوع بنانے کی کوششوں پر تنقید کی اور کمپنی پر زور دیا کہ وہ امریکا میں مقامی سطح پر سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ میری کل ٹم کُک سے تھوڑی بحث ہوئی۔ میں نے اسے کہا، ’ٹم، میں نے تمہیں ہمیشہ اچھا سمجھا، تم پانچ سو ارب ڈالر امریکا الا رہے ہو، لیکن اب سن رہا ہوں کہ تم بھارت میں وسعت لا رہے ہو۔ میں یہ نہیں چاہتا۔‘”
یہ بیان ایپل کے اُس اعلان کے تناظر میں تھا جس میں کمپنی نے امریکہ میں پانچ سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم اس کے باوجود ایپل بھارت میں اپنی پیداوار بڑھا رہا ہے اور مستقبل میں اپنی 25 فیصد عالمی آئی فون پیداوار وہیں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فی الحال ایپل کے تقریباً 90 فیصد آئی فون چین میں تیار ہوتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ “میں نے ٹم سے کہا، ’ہم نے تمہاری چین میں پیداوار سالوں تک برداشت کی ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تم یہاں (امریکا) پیداوار شروع کرو۔
ہمیں بھارت میں مزید فیکٹریوں کی ضرورت نہیں، بھارت اپنا خیال خود رکھے گا، ہم چاہتے ہیں تم یہاں فیکٹریاں بناؤ۔‘”
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایپل امریکا میں اپنی پیداوار میں اضافہ کرے گا تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








