جنسی زیادتی کے الزامات؛ معروف اداکار کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

( photo, Getty Images)

کانز فلم فیسٹیول نے اداکار تھیو ناوارو مسی کی ریڈ کارپٹ پر شرکت پر پابندی عائد کردی۔ اداکار کو عصمت دری کے الزامات کے الزامات کا سامنا ہے۔

کانز فلم فیسٹیول انتظامیہ نے عصمت دری اور جنسی زیادتی کے الزامات اداکار تھیو ناوارو مسی پر ریڈ کارپٹ پر چلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے۔ جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

تھیو ناوارو مسی کے نمائندے نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسرز، کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹا، نے کہا کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں۔

یاد رہے کہ “ڈوسئیر 137” ہدایتکار ڈومینِک مول کی سیاسی ڈرامہ فلم ہے جو فرانس کی یلو ویسٹ تحریک کے دوران پیش آنے والے واقعے پر مبنی ہے اور اس کو کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Related Posts