عرب سینما سنٹر (اے سی سی) نے عرب سینما کی 101 سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے ۔
رواں سال کی فہرست میں عرب اور دنیا بھر سے مختلف اداروں اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے مئی 2024 سے اپریل 2025 تک عرب سینما کی نگرانی اور اسے حمایت فراہم کی۔
عرب سینما سنٹر کی 101 با اثر شخصیات کی فہرست میں مصر سے 41،لبنان سے 20 اور خلیج عرب سے 22 افراد شامل ہیں جبکہ 16 سعودی 16 نام بھی شامل ہیں۔
فہرست میں مصر کی اداکارہ یُسرا، لیلیٰ علوی، نور النبوی، قاہرہ فلم فیسٹیول کے صدر حسین فہمی، سینرجی فلمز” کے بانی پروڈیوسر تامر مرسی، سمیت دیگر شامل ہیں۔
سعودی عرب انٹرٹینمنٹ کے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مشیر ترکی آل الشیخ، ایم بی سی گروپ کے مالک اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ ولید الابراہیم، عرب ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جنرل منیجر ھدیل کامل، شہزادہ الولید بن طلال شامل ہیں۔
لبنان سے ریا ابی راشد اور اداکارہ ڈائمنڈ ابو عبود شامل ہیں جبکہ تیونس سے اداکارہ ہند صبری اور ظافر العابدین اور موسیقار امین بوحافہ بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ عرب سینیما سینٹر ایسے افراد اور اداروں کو اعزاز سے نوازتا ہے جنہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے 78ویں ایڈیشن میں اپنی مختلف سرگرمیوں کے حصے کے طور پر پورے سال کے دوران عرب سینما کی صنعت میں نمایاں اثر ڈالا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








