امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے کنٹرول میں رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ایئر بیس پر ہمارے سوا کسی کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔
قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بگرام ایئر بیس کو چھوڑنے پر بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بگرام ایئربیس ایک بڑا فوجی ہوائی اڈہ ہے جو افغانستان کے صوبہ پروان میں واقع ہے۔ افغانستان کا سب سے بڑا فضائی اڈہ کابل سے 60 کلومیٹر شمال میں صوبہ پروان میں واقع ہے۔
اس کی ایک اہم تزویراتی اہمیت ہے، کیونکہ اس نے کئی سالوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو کی بڑی فوجی کارروائیوں میں خدمات انجام دی ہیں۔
قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔
یاد رہے کہ 2020 میں امریکہ اور طالبان نے مئی 2021 تک افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
آخری امریکی طیارے نے 30 اگست 2021 کو کابل کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور امریکی افواج نے 2 جولائی کو بگرام خالی کر دیا تھا۔ 15 اگست کو ایئربیس کو باقاعدہ طور پر طالبان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








