پاک بھارت جنگ کے باعث نو تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
پنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے، تاہم پشاور زلمی بیس اوورز پورے کھیلنے کے باوجود ہدف حاصل نہ کرسکی۔
کپتان بابر اعظم نے 94 رنز کی شاندار اور تیز رفتار اننگز کھیلی، صائم ایوب نے بھی 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم اس کے باوجود پشاور زلمی وکٹری اسٹینڈ پر نہیں پہنچ سکی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی ہی گیند پر کراچی کے بین میک ڈرموٹ کی وکٹ گری تو پشاور کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوتا ہوا محسوس ہوا لیکن جلد ہی ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس نے پشاور کی امیدوں پر بلا چلانا شروع کردیا۔ دونوں نے جارحانہ بلے بازی کی اور 162 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ جیمز ونس 42 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ کپتان کے پویلین لوٹنے کے بعد خوشدل شاہ اور محمد نبی کی جوڑی نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور چھکوں ، چوکوں کی برسات کرتے رہے۔ خوشدل شاہ نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ محمد نبی نے 3 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔ وہ 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور کی طرف لیوک ووڈ نے 2 جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








