برطانوی پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی ایک وسیع تحقیقات کے بعد تین ایرانی مردوں پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے ہیں۔
برطانوی انسدادِ دہشت گردی کی پولیس نے اس ماہ کے شروع میں دو الگ الگ کارروائیوں میں سات ایرانیوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا.
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مصطفیٰ سپہوند، فرہاد جوادی منیش اور شاپور قلعہ علی خانی نوری پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ 14 اگست 2024 سے 16 فروری 2025 کے درمیان غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی ممکنہ مدد کرنے کے طرزِ عمل میں ملوث تھے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پہلے کہا تھا کہ وہ یہ جان کر پریشان ہوئے کہ برطانوی حکام نے ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








