اورنگی ٹاؤن میں ری ہیب سینٹر سے 100 سے زائد منشیات کے عادی افراد فرار ہو گئے۔ منشیات کے عادی افراد دیواریں اور چھتیں پھلانگ کربھاگے ہیں۔
اطلاعات کےک مطابق مشتعل افرار نے اورنگی ٹاؤن میں قائم “سن شائن ری ہیب سینٹر” پر دھاوا بولا، سینٹر کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران ادارے میں زیر علاج تمام منشیات کے عادی افراد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر بھی حملہ کیا جس میں پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ ری ہیب سینٹر سندھ پولیس کے افسر عبد الخالق انصاری کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ری ہیب سینٹر میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کیا اور ان کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد سینٹر سے فرار ہوکر گھروں میں گھستے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کارروائی منشیات فروشوں کی جانب سے نہیں بلکہ علاقہ مکینوں کی طرف سے کی گئی جو نشے کے عادی افراد کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








