کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی کے اعداد و شمار کے بارے میں حکومت سے سوالات اٹھائے ہیں۔
راہول گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر مبینہ طور پر دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کی فوج کو آپریشن سنڈور کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ راہول گاندھی نے اس ویڈیو کو “جعلی” قرار دیتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ اس آپریشن میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا؟ وزیر خارجہ جےشنکر نے کُھلے عام اس بات کو تسلیم کیا۔
اس سے قبل راہول گاندھی نے رافیل طیاروں کے سودے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ 30,000 کروڑ روپے ہنڈن ایرو اسپیس لمیٹڈ (HAL) سے چرا کر ایک ایسے شخص کو دیے گئے جو طیارے بنانے میں ماہر نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سودے کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کو پرانے طیاروں میں پرواز کرنی پڑتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








