پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا کا بیان سامنے آگیا ہے۔
نیو دہلی ٹی وی (این ڈی ٹی وی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے بیان دیا کہ میری بیٹی حکومتی اجازت سے پاکستان گئی تھی جس کا مقصد صرف یوٹیوب کے لیے وڈیوز بنایا تھا۔
ہریانہ کے شہری حارث ملہوترہ نے بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ وہ پاکستان اور دیگر مقامات پر یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنانے جاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان جانے کے لیے تمام ضروری اجازتیں لے چکی تھی۔
یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے نے پولیس کی جانب سے بیٹی کے ضبط کیے گئے موبائل فونز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یوٹیوبر کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے بینک دستاویزات، فون، لیپ ٹاپ اور پاسپورٹ ضبط کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دہلی جایا کرتی تھی اور گزشتہ چار پانچ دنوں سے ہریانہ کے شہر حصار میں موجود تھی۔
یاد رہے کہ جیوتی ملہوترا کو حساس معلومات شیئر کرنے اور ایک پاکستانی شہری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جیوتی ملہوترا کو 5 روزہ ریمانڈ پر لے لیا ہے اور ان کے خلاف آفیشل سیکریٹس ایکٹ اور بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








