پنجاب کے علاقے کبیر والا میں ایک سکول میں ایک فحش ڈانس پارٹی پر پولیس کے چھاپے کے بعد ایک سکول پرنسپل اور کئی دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قابل اعتراض پارٹی کا اہتمام خاتون ٹیچر کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے بعد ڈانسرز پرنسپل کے دفتر میں چھپ گئیں۔ چھاپے کے دوران اسکول کے پرنسپل، دو خواتین رقاصوں اور متعدد تماشائیوں کو گرفتار کیا گیا۔
ڈانس پارٹی کے دوران مسلسل فائرنگ ہوتی رہی، پولیس نے گولوں کو تحویل میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو کال کی تو پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں سرکاری اسکول میں ہونے والی فحش ڈانس پارٹی اور فائرنگ کے بارے میں بتایا۔
اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ اسکول کا سکیورٹی گارڈ جاوید اپنی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کر رہا تھا۔
تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ تمام گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








