نیو یارک کے بروکلین پل پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، میکسیکن نیوی کا تربیتی جہاز “Cuauhtémoc” پل سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔
حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق جہاز پر 277 افراد سوار تھے، جن میں 64 خواتین بھی شامل ہیں۔
میکسیکن نیوی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔
سرکاری حکام نے بتایا کہ حادثہ رات تقریباً 8:20 بجے پیش آیا، جب جہاز مشینری کی خرابی کے باعث پل سے ٹکرا گیا۔ اس تصادم کے نتیجے میں جہاز کے تینوں مِسٹ گر گئے تاہم پل کو کوئی نمایاں نقصان نہیں پہنچا۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور دیگر حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کے بعد عارضی طور پر بند کیے گئے پل کو امد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
یاد رہے کہ “Cuauhtémoc” جہاز 1982 میں اسپین میں بنایا گیا تھا اور یہ تربیتی مشنوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ جہاز عالمی سطح پر میکسیکو کی ثقافت اور دوستی کے پیغامات پہنچانے کے لیے مشہور ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








