پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے تاریخ رقم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ عرب نیوز)

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر لیں، سرباز علی نے یہ سنگ میل آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کرکے عبور کیا۔

 سرباز علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں۔ سرباز نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرکے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔

سرباز علی گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کرچکے تھے، سرباز نے 8 تھاوزنڈرز کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن استعمال کیا تھا، پاکستانی کوہ پیما کو تاریخی کارنامے کے لیے اناپورنا اور کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرنا تھیں۔

سرباز خان کا کوہ پیمائی کا سفر 2017 میں نانگا پربت سے شروع ہوا تھا، اور اب تک انہوں نے کے 2، لوٹسے، ایورسٹ، براڈ پیک، گیشربرم ون اور ٹو، شیشاپنگما، مناسلو، چو اویو، داولاگیری، اناپورنا، مانسلو اور گیشربرم ون اور ٹو جیسی بلند چوٹیاں سر کی ہیں۔

سرباز خان کا یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے اپنی محنت، عزم اور حوصلے سے یہ ثابت کیا ہے کہ بلند ترین چوٹیاں بھی پاکستانی کوہ پیماؤں کے لیے قابل رسائی ہیں۔

ان کی اس کامیابی پر پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور انہیں ایک قومی ہیرو کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

Related Posts