ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہونے کا انکشاف کیا ہے، گیس کی مالیت 30 ارب ڈالر ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
ترکش صدر کے مطابق دریافت ہونے والا گیس کا ذخیرہ 3 سال سے زائد عرصے تک مقامی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے کافی ہے۔
ترکیہ صدر نے کہا کہ ہم نے 75 بلین کیوبک میٹر میں قدرتی گیس دریافت کی ہے جس کی مالیت تقریباً 30 بلین ڈالر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گوکٹیپ-3 کنویں پر کام 27 مارچ 2025 کو ہمارے ساتویں جنریشن کے ڈرلنگ جہاز عبدالحمید ہان کے ساتھ شروع ہوا تھا جو اختتام کو پہنچا۔
رجب طیب اردگان نے ہم تنقید و رکاوٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا کام اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم مکمل توانائی سے خود مختار ملک کے ہدف تک نہیں پہنچ جاتے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








