بوڑھی ماں کے سامنے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے ضلع سرگودھا کے شہر بھلوال کے علاقہ 15چک میں بااثر افراد نے بوڑھی ماں کے سامنے نوجوان لڑکے کو برہنہ کرکے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان واقعے کی وڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تشدد کے اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوامی حلقوں نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرگودھا پولیس نے کہا کہ  عمران اور اس کی والدہ ڈیرے پر موجود تھے کہ مسلح افراد گھر میں گھس آئے،  مسلح افراد نے بوڑھی ماں کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او صہیب اشرف نے نوٹس لے کر متعلقہ پولیس کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تھانہ بھلوال صدر پولیس نے مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں بااثر افراد کی جانب سے کمزوروں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

جنوری تا دسمبر 2024 کے دوران پنجاب میں خواتین کے خلاف سنگین جرائم جیسے جنسی زیادتی، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

لاہور میں جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ 532 واقعات رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 340 اور قصور میں 271 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

بچوں پر جنسی تشدد: صرف پنجاب میں 2024 میں دس سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے گیارہ سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

Related Posts