ذائقہ جنت کا مگر قیمت ہوش اُڑا دینے والی، تین لاکھ روپے کلو آم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

دنیا کے آموں میں سب سے مہنگا آم جاپان کے شہر میازاکی میں پیدا ہونے والا ‘میازاکی’ ہے، جسے ‘سنہری انڈہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آم اپنی خوبصورت سرخ و جامنی رنگت، مٹھاس، خوشبو اور نرم ساخت کے لیے مشہور ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 800 سے 900 امریکی ڈالر فی کلوگرام تک پہنچتی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ روپے بنتی ہے۔

میازاکی آم کی کاشت 2021 میں جاپان کے شہر میازاکی میں کی گئی تھی، یہ جامنی رنگ کا آم اپنی مٹھاس کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، یہ آم تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔

میازاکی آم کی کاشت ایک محنت طلب اور نازک عمل ہے، آم کی کاشت انتہائی کنٹرول شدہ حالات میں کی جاتی ہے۔  میازاکی  آموں کا وزن 350 گرام  سے 550 گرام تک  ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔

حال ہی میں کراچی کے علاقے ملیر میں ایک مقامی کسان نے کامیابی سے میازاکی آم کی کاشت شروع کی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ تجرباتی بنیادوں پر کیا گیا تھا لیکن ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

پاکستان میں میازاکی آم کی کامیاب کاشت نہ صرف زرعی تنوع کو بڑھا رہی ہے بلکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو بھی مستحکم کر رہی ہے۔ اگر اس کی تجارتی پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے، تو یہ پاکستانی کسانوں کے لیے ایک منافع بخش موقع فراہم کر سکتی ہے۔

Related Posts