امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے وسطی ساحلی شہر کرمِل- بائی- دے- سی (carmal-by-the- sea) میں ہائی ہیل پہننا غیر قانونی ہے تاہم سٹی کونسل کی اجازت کے بعد ہائی ہیل پہنچی جا سکتی ہے۔
کرمِل-بائی-دے-سی (Carmel-by-the-Sea) جو کہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے وسطی ساحلی علاقے میں واقع ہے۔ یہ خوبصورت شہر اپنی یورپی طرزِ تعمیر، پتھریلی سڑکوں اور آرٹسٹک ماحول کے لیے مشہور ہے۔
ہائی ہیلز پر پابندی کیوں؟
کرمِل-بائی-دے-سی میں 1963 سے ایک منفرد قانون نافذ ہے جس کے مطابق 2 انچ (تقریباً 5 سینٹی میٹر) سے بلند ہائی ہیلز پہننے کے لیے شہر کی انتظامیہ سے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔
اس قانون کا مقصد شہر کی ناہموار سڑکوں اور غیر ہموار راستوں پر چلتے وقت عوامی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ ہائی ہیلز پہننے سے پھسلنے اور گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ قانون 1963 میں نافذ کیا گیا تھا لیکن گزشتہ 40 سالوں میں اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر رہا ہے تاہم، حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پر اس قانون کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عوامی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔
کرمِل-بائی-دے-سی کے علاوہ، دنیا کے دیگر مقامات پر بھی ہائی ہیلز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس میں یونان اور اٹلی بھی شامل ہیں۔
یونانی حکومت نے 2019 میں تاریخی مقامات جیسے ایتھنز کے ایکروپولس میں ہائی ہیلز پہننے پر پابندی عائد کی تھی تاکہ قدیم یادگاروں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
اٹلی کے شہر ایوِزانو میں 2015 میں ہائی ہیلز اور پلیٹ فارم جوتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی کیونکہ یہ شہر زلزلے کے خطرے سے دوچار ہے اور ایسے جوتے ایمرجنسی صورتحال میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








