اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرا مؤقف ہمیشہ سے یہ ہے کہ ترقیاتی فنڈز اضلاع اور تحصیلوں کو ملنے چاہئیں، نہ کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ صوبائی فنانس ایوارڈ نہ ہونا ہے جبکہ یہ روایت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور سے ہے۔
قومی اسمبلی کے موجودہ قائدِ حزبِ اختلاف کا ذکر کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دور سے یہ غلط روایت اب تک نافذ ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اپنی صوابدید پر اربوں روپے خرچ کردیتے ہیں جو آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
میرا موقفٰ ہمیشہ سے یہ ہے کہ ترقیاتی فنڈز اضلاع اور تحصیلوں کو ملنے چاہئیں نہ کہ ممبران پارلیمنٹ کو سب سے بڑا مسئلہ صوبائ فنانس ایوارڈ نہ ہونا ہے شہباز شریف دور کی یہ غلط روائت اب تک چلی آرہی ہے، وزراء اعلیٰ اربوں روپیہ اپنی صوابدید پر خرچ کرتے ہیں جو آئین کی خلاف ورزی ہے pic.twitter.com/qADhkKJOv9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 7, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل یہی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی اینکرکے استدلال کو غلط قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز صوبائی فنانس ایوارڈ کے ذریعے اضلاع کو جانے چاہئیں۔
ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں نجی ٹی وی اینکر شاہ زیب خانزادہ کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد میں تھے۔
مزید پڑھیں: ترقیاتی فنڈز اضلاع کو جانے چاہئیں۔فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








