ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیزیکو) نے باقاعدہ کام شروع کردیا، کمپنی انتظامیہ کے مطابق ہیزیکو قابل اعتماد اور پائیدار توانائی کے حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیزیکو) کی انتظامیہ کے مطابق اپنے آغاز سے ہی ہم نے عملی برتری، صارفین کی اطمینان، اور ماحولیاتی ذمہ داری کیلئے ایک دور اندیشانہ نقطہ نظر کو ترجیح دی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ہیزیکو قابل اعتماد اور پائیدار توانائی کے حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہماری کمیونٹیز کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ رواں سال ایبٹ آباد کے رہائشی قاضی محمد طاہر کو سینئر بیوروکریٹ کی حیثیت سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا پہلا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کیا گیا تھا۔
یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نویں اجلاس میں کیا گیا، جس پر سیکرٹری عبداللہ ہارون نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
قاضی طاہر کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ محکمہ واپڈا میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی کمپنی کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








