کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Arabian Sea Tropical Depression 1004Km south of Karachi
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مشرق کی جانب حرکت کر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ تھا تاہم سسٹم کے کمزور ہونے سے ہیٹ ویو کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی جس سے موسم میں نرمی آئے گی۔

ماضی میں بھی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے سسٹمز نے کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا کی ہے لیکن اس بار سسٹم کے کمزور ہونے سے شہریوں کو راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین نے کہا کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور خواتین کو دھوپ سے بچنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور کم سے کم باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts