ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے بھارتی کھلاڑی کو پچھاڑ کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان کے جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن بن گئے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل جیت کر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر، دوسری 76.80 میٹر جبکہ تیسری 85.57 میٹر تھرو کی۔

قومی ایتھلیٹ نے چوتھے راؤنڈ میں 83.99 میٹر، پانچویں راؤنڈ میں 83.44 میٹر جبکہ فائنل تھرو 86.40 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔ ارشد ندیم نےچوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نہ صرف نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا بلکہ 40 سال بعد پاکستان کو اولمپک گولڈ میڈل بھی دلایا۔

اس سے قبل، 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھی ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا، جو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی تھا۔

ان کی کامیابیوں نے نہ صرف پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی جیولن تھرو کے کھیل میں پاکستان کی موجودگی کو مضبوط کیا۔

Related Posts