سیالکوٹ کے صوبائی حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکنِ اسمبلی ارشد وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
اس حلقے میں تقریباً 2 لاکھ 97 ہزار ووٹر رجسٹرڈ ہیں جن میں مردوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ اور خواتین 1 لاکھ 39 ہزار کے قریب ہیں۔
مسلم لیگ ن نے حنا ارشد کو میدان میں اتارا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط، پیپلز پارٹی سے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے رانا شفاقت بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا خوف ووٹ ڈالیں۔
دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے سوشل میڈیا پر انتخابی عمل پر سنگین الزامات لگائے، لیکن انہوں نے نہ کوئی تحریری شکایت درج کروائی اور نہ ثبوت پیش کیے۔ اس پر متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی رپورٹ میں الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








