25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہو گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کاؤنٹی میں ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ٹرک الٹ گیا اور اس میں موجود تقریباً 25 کروڑ مکھیاں آزاد ہو گئیں۔

حکام کے مطابق، ٹرک میں 30 ہزار کلوگرام سے زائد شہد کی مکھیوں کے چھتے دوسرے مقام پر منتقل کیے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور مقامی انتظامیہ نے عوام کو ٹرک کے قریب جانے سے منع کیا اور مکھیاں سے بچاؤ کی ہدایات جاری کیں۔

ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد موقع پر پہنچ کر مکھیاں قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ مکھیاں جلد اپنے چھتوں کی طرف واپس لوٹ جائیں گی۔

Related Posts