آل پاکستان صرافہ جیولر ایسوسی ایشن نے یکم جون 2025 بروز اتوار ملک کے بڑے شہروں میں سونے اور چاندی کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نرخ 2 جون دوپہر 2 بجے تک نافذ العمل رہیں گے، اس کے بعد نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے ہے جبکہ دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہوکر دو لاکھ 97 ہزار 668 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز24 قیراط سونا فی تولہ 1,400 روپے کی کمی کے بعد 347,200 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,200 روپے کمی دیکھی گئی، اور قیمت 297,668 روپے رہی۔
22 قیراط سونا فی 10 گرام کی قیمت میں بھی 1,100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جو اب 272,872 روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 24 روپے گھٹ کر 3,456 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 21 روپے کم ہو کر 2,962 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی کے بعد 3,288 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں 0.24 ڈالر کی کمی ہوئی، اور یہ 32.98 ڈالر فی اونس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








