پاکستان میں آج عید الاضحی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں، اللہ کی راہ میں جانور قربان

تازہ ترین

تازہ ترین

Nation celebrates Eidul Azha with religious zeal, fervour today
SAMAA TV

آج ملک بھر میں عیدالاضحی نہایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جس کا مقصد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی خیریت، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

ملک کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

علمائے کرام اپنے خطباتِ عید میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے دی جانے والی بے مثال قربانی کی اہمیت اور اس کے پس منظر کو اجاگر کر رہے ہیں۔

عوام سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

ملک کے مختلف شہری و بلدیاتی اداروں نے عید کے تین دنوں کے دوران آلائشوں اور دیگر کچرے کی بروقت صفائی اور مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

پورے ملک میں عید کے موقع پر سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جانوروں کی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کیلئے بھی شہری انتظامیہ پوری طرح فعال ہے۔

Related Posts