مردان میں سلنڈر دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Tragic gas explosion in Gulbahar claims woman’s life
FILE PHOTO

مردان میں رات گئے ایک خوفناک گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ آدھی رات کے قریب پیش آیا، جس نے گھر کی بالائی منزل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

جاں بحق افراد میں شوہر، بیوی اور چار دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں شناخت اور علاج جاری ہے۔

اس سے قبل ڈجکوٹ تھانے کی حدود میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ چک نمبر 271-آر بی میں پیش آیا، جہاں محمد اکرم، ان کی اہلیہ سعدیہ ، دو بیٹے ، تین بیٹیاں اور مہمان روبینہ ریاض کے ملبے تلے دب کر زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

ایک اور واقعہ میں ٹنڈو آدم کے گاؤں محمد رحیم ملوکھانی میں سرکاری پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے آٹھ بچے زخمی ہو گئے۔زخمی بچوں میں بانو، سائرہ، شعیب، بھمبھو، سیان، بالم اور کوثر شامل ہیں۔

مقامی اساتذہ اور رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بچوں کو نجی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ شعیب، سائرہ اور کوثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس واقعے کی وجہ بھی اسکول کی خستہ حالی قرار دی گئی ہے۔

Related Posts