رشتے ملیں گے نہ شادیاں ہونگی! بجٹ میں نان فائلرز پابندیوں پر دلچسپ میمز نے دھوم مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 2025 میں نان فائلرز پر سخت پابندیوں کے بعد سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا طوفان برپا ہو گیا ہے، صارفین نے “نان فائلرز” کو نشانہ بناتے ہوئے دلچسپ، مزاحیہ اور تخلیقی میمز اور جملے شیئر کرنا شروع کر دیے ہیں۔

بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف متوقع اقدامات اور اضافی ٹیکسز کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ نان فائلرز اب صرف شہری نہیں بلکہ ’غیر انسانی مخلوق‘ تصور کیے جائیں گے۔ ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ “نان فائلرز کو انسان تصور نہیں کیا جائے گا۔

ایک اور صارف نے شادیوں میں نان فائلرز کی شرکت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ نان فائلرز کو صرف فوتگیوں پر جانے کی اجازت ہوگی، خوشیوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔”

مزید طنز کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے ایک صارف نے لکھاکہ “نان فائلرز اگر شادی بیاہ کی تقریبات میں پہلی شفٹ میں کھانا کھائیں تو ایف بی آر کو اطلاع دے کر ثواب دارین حاصل کریں۔”

ایک اور پوسٹ میں نان فائلرز کے سماجی تعلقات پر بھی سوال اٹھایا گیا کہ “نان فائلرز کو کوئی رشتے بھی نہیں دے گا!”

ایک صارف نے لکھاکہ “نان فائلرز پر ایک سے زائد گرل فرینڈ رکھنے پر پابندی ہو گی، البتہ فی میل بیسٹ فرینڈ رکھ سکتے ہیں!”

شادی کی تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے ایک صارف کا تبصرہ کچھ یوں تھا کہ “نان فائلرز کی شادی میں صرف چاہت فتح علی خان کے گانے چلیں گے!”

ایک اور صارف نے شادی ہالز سے متعلق دلچسپ مشورہ دیاکہ “نان فائلرز کے لیے باراتوں میں شادی ہال کی بجائے باہر سڑک پر ٹیبل لگایا جائے گا!”

مزاح کا دائرہ صبح کی دعاؤں تک جا پہنچا، ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ “’نان فائلرز‘ کے علاوہ باقی سب کو صبح بخیر!”











Related Posts