بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے پر جہاں سیاسی و سماجی حلقے افسردہ دکھائی دیے، وہیں بولی وڈ کی معروف شخصیات نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Can’t imagine the pain of the family members of the ill fated Air India flight today. Praying for God to give them strength during this time. 🙏
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) June 12, 2025
حادثے کا شکار ہونے والی پرواز لندن جا رہی تھی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
سنی دیول نے اپنے پیغام میں واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے زندہ بچ جانے کی امید اب بھی باقی ہے۔
پرینیتی چوپڑا نے حادثے کو لرزہ خیز قرار دیا اور کہا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ کے درد کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتیں۔
رتیش دیش مکھ نے حادثے کو “دل توڑ دینے والا لمحہ” قرار دیا اور کہا کہ ان کا دل تمام متاثرین کے لیے رنجیدہ ہے جبکہ سونو سود نے بھی مرنے والوں کے لیے دعائیں کیں اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
اس سانحے پر بالی برادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اظہار ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورا بھارت اس دردناک حادثے پر سوگوار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








