میوزک کی ملکہ دعا لیپا نے ماضی کے سپر اسٹار کے ساتھ پرفارم کرکے سماع باندھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Dua Lipa stuns Los Angeles crowd with surprise cover of Fleetwood Mac’s ‘The Chain’
ONLINE

لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں معروف گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے مداحوں کے لیے ایک یادگار شام ترتیب دی جب انہوں نے نوے کی دہائی کے مشہور میوزک گروپ کے مرکزی فنکار کو اپنے ساتھ اسٹیج پر مدعو کر کے سب کو حیران کر دیا۔

29سالہ گلوکارہ نے چمکتے دمکتے لباس میں نوے ہزار سے زائد حاضرین کے سامنے پرفارم کر کے اپنی فنی زندگی کے ایک بڑے سنگِ میل کو عبور کیا جو ان کے محبوب فنکاروں کی تقلید کا مظہر تھا۔

جب اس معروف بینڈ کے مرکزی گلوکار جن کی عمر پچپن سال ہے، اسٹیج پر مخصوص سیاہ ہیٹ، جامنی پینٹ اور سفید کناروں والی جیکٹ میں نمودار ہوئے تو پنڈال خوشی سے جھوم اٹھا۔ دعا اور اس معروف گلوکار نے مل کر بینڈ کا مشہور گانا پیش کیا، جس پر حاضرین جھومتے رہے۔

 

اس موقع پر کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا نے یہ لمحہ خاص ان کے لیے تخلیق کیا۔ ایک مداح نے لکھاکہ ہم نے دعا لیپا کو اس اسٹیڈیم میں ایک عظیم فنکار کو مدعو کرتے دیکھا اور ابھی تو مہینہ شروع ہوا ہے۔

یہ لمحہ دعا کے لیے یاد گار تھا جنہوں نے نو سال قبل محض 375افراد کی گنجائش والے مقام پر برطانیہ میں پہلی بار پرفارم کیا تھا۔ اب وہ موسیقی کی دنیا کی ممتاز ترین شخصیات میں شمار کی جا رہی ہیں اور اُن کا موازنہ مشہور موسیقی کی ملکہ سے کیا جا رہا ہے۔

Related Posts