سندھ حکومت نے انسانیت کی معراج، سادگی اور بے لوث خدمت کا استعارہ بننے والے مرحوم عبدالستار ایدھی کی زندگی پر ایک بامقصد اور جذباتی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بھارت فلمی میڈیم کے ذریعے دنیا کو اپنی کہانی سناتا ہے جبکہ پاکستان اپنی بے شمار سچی، جذباتی اور تاریخی داستانوں کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے عظیم انسان کی کہانی دنیا کے سامنے آنا نہ صرف ہمارے قومی وقار کا حصہ ہے بلکہ ہماری نوجوان نسل کو بھی حقیقی ہیروز سے روشناس کرانے کا ذریعہ بنے گی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ فلم سندھ کی وزارت اطلاعات اور ممتاز فلم ساز ستیش آنند کی اشتراک سے بنائی جا رہی ہے، جس کا مقصد ایدھی صاحب کی سادگی، قربانی اور انسانیت دوستی کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی شخصیات کی زندگیوں کو فلموں کے ذریعے امر کرنا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو یہ بتا سکیں کہ اصل عظمت شہرت میں نہیں، خدمت میں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








