اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے بھرپور مبارکباد دی ہے۔
نیتن یاہو نے صدر کے اس جرات مندانہ اقدام کو ایک ایسا فیصلہ قرار دیا ہے جو عالمی تاریخ میں اہم مقام رکھے گا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ آپریشن رائزنگ لائین میں اسرائیل نے بے مثال کام کیا ہے لیکن آج رات امریکہ نے جو کارروائی انجام دی، اس نے دنیا کو دکھا دیا کہ کوئی اور ملک ایسا جرأت مند اقدام نہیں کر سکتا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے بقول امریکی حملے نے خطے کی پیچیدہ صورتحال میں ایک نئی سمت متعین کی ہے جس سے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور اسرائیل کی جانب سے امریکہ کی حمایت کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








