عالمی قیادت سو رہی ہے؟ گوتیرس چیخ اٹھے، دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو خطرناک شدت کا واقعہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازعہ اگر مزید بڑھا تو اس کے عالمی اثرات تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں گوتیرس نے لکھا کہ اب اس بات کا حقیقی خطرہ موجود ہے کہ یہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے گا جس کے نتیجے میں عام شہری، خطہ اور دنیا سنگین خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نازک لمحے پر جذبات کے بجائے سفارتکاری کو موقع دینا ضروری ہے۔کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ صرف ایک ہی راستہ ہے، اور وہ ہے امن۔

سیکرٹری جنرل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے، اور ایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں مزید محاذ کھلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

گوتیرس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جذباتی فیصلوں سے اجتناب کرتے ہوئے ایک جامع، پائیدار اور پرامن حل کی طرف قدم بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت دنیا نے تحمل نہ دکھایا تو آنے والے دن عالمی امن کے لیے نازک ثابت ہو سکتے ہیں۔

Related Posts