ہانیہ عامر اوردلجیت دوسانجھ کی سردار جی 3 کا ٹریلر جاری، فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Hania Amir, Diljit Dosanjh’s Sardaarji 3 banned from India release
ONLINE

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے نئی فلم سردار جی 3 کو بھارت میں سینما گھروں میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے صرف بیرونِ ملک 27 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس بات کا اعلان خود دلجیت دوسانجھ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا، جہاں انہوں نے فلم کا نیا ٹریلر جاری کیا تاہم بھارتی ناظرین کے لیے یوٹیوب پر اس ٹریلر تک رسائی بند کر دی گئی ہے جبکہ فلم کے گانے اور دیگر تشہیری مواد تاحال دستیاب ہیں۔

فلم کی کہانی ایک پرانے محل میں چھپی روح کو نکالنے کے مشن کے گرد گھومتی ہے جس میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک ساتھ کام کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم میں رومانوی کشمکش بھی شامل ہے جہاں ہانیہ اور ایک اور اداکارہ دونوں مرکزی کردار کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں۔

ہانیہ عامر کی فلم میں موجودگی کے ساتھ ساتھ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی فوجی کارروائی ’’آپریشن سندور‘‘ کے بعد مبینہ طور پر بھارت مخالف بیانات دیے جس کے نتیجے میں ان کا سماجی رابطے کا صفحہ بھارت میں بند کر دیا گیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک مؤثر ادارے نے سنسر بورڈ سے مطالبہ کیا کہ فلم کو بھارت میں نمائش کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ اس میں متعدد پاکستانی فنکار شامل ہیں، جن میں ناصر چنیوٹی اور سلیم البیلا بھی شامل ہیں۔ اس مطالبے کو قبول کرتے ہوئے فلم کی نمائش بھارت میں روک دی گئی ہے۔

Related Posts