کیا ایران نے پہلے اطلاع دے کر پھر امریکی اڈوں پر حملہ کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایرانی میڈیا
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی اڈوں پر اپنے حملوں سے پہلے اپنے ارادے سے متعلقہ ذمے داروں کو آگاہ کر دیا تھا۔
اس اطلاع کے سامنے آنے کے بعد ایران کی ان کارروائیوں کے حقیقی یا غیر حقیقی ہونے کے حوالے سے مختلف سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے در حقیقت جانی نقصان کو کم سے کم رکھنے کی غرض سے قطر کے امریکی اڈے پر حملوں سے پہلے اس اڈے کے حکام کو اطلاع دے دی تھی۔
دوسری طرف قطر کا کہنا ہے کہ العُدید ایئر بیس کو پیشگی حفاظتی پروٹوکول کے تحت قبل از وقت خالی کر دیا گیا تھا۔
قطری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قطری حکام اور اتحادیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔
ادھر بحرین کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

Related Posts