ایران نے امریکی اڈوں پر حملوں کو کیا نام دیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایرانی میڈیا

ایران نے خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر اپنے حملوں کے اس سلسلے کو منفرد نام دے دیا ہے۔

پیر 23 جون کو شام گئے ایران کی جانب سے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر انتقامی کارروائیوں اور حملوں کے ایک بڑے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی فوج نے سب سے پہلے خطے میں قائم امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے العُدید ملٹری بیس کو نشانہ بنایا، جو قطر کے دار الحکومت دوحہ میں موجود ہے۔

اس کے ساتھ ہی عراق کے عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور پھر جلد ہی بحرین اور کویت میں قائم امریکی اڈے بھی ایرانی انتقام کا ہدف بن گئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایران کے ان منظم حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب فتح کی بشارت یا فتح کی خوشخبری ہے۔

Related Posts