کراچی میں آلودہ پانی سے جلد، آنکھ اور پیٹ کی بیماریوں میں خطرناک اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi faces partial water shortage as Hub Pumping Station remains closed for 48 hours, says Water Corporation
DAWN NEWS

کراچی میں پینے کے آلودہ پانی کے باعث شہریوں میں جلد، پیٹ اور آنکھوں کی بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ آلودہ پانی سالانہ ہزاروں اموات کا سبب بن رہا ہے، جن میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی کے استعمال سے اسہال، ہیضہ، ٹائیفائیڈ، آشوبِ چشم، فنگل انفیکشنز اور ایکزیما جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہوتی ہیں، جبکہ کراچی میں ہر سال 20 ہزار بچے ان بیماریوں کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ماہر امراضِ جلد کے مطابق فنگل انفیکشنز، ایکزیما اور بیکٹیریل بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ماہر امراضِ چشم کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی آنکھوں کے لیے بھی شدید نقصان دہ ہے، جو بعض اوقات بینائی کے مستقل نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 9 میں سے 6 فلٹر پلانٹس ناکارہ ہیں اور کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہیں کی جا رہی۔ شہر میں فراہم کیے جانے والے 645 ملین گیلن یومیہ پانی کے لیے 240 کلورین سلنڈرز درکار ہیں، مگر صرف 150 فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین نے حکومت اور سماجی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی آگاہی کے لیے مہم شروع کریں، تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

Related Posts