ڈنمارک سفارتخانے کے اعلیٰ وفد کی اڈیالہ جیل آمد، اہم ترین قیدی سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ڈنمارک کے سفارت خانے کے تین رکنی اعلیٰ سفارتی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات کیس میں گرفتار اپنی ہم وطن شہری روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کی، ملاقات جیل انتظامیہ کی اجازت سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق، روزا بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف، اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کے تحت وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

ڈنمارک سفارت خانے کے وفد میں مس لونی، سیکیورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز صدیق شامل تھے۔ وفد جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہوا، جہاں جیل حکام نے انہیں باقاعدہ پروٹوکول فراہم کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں روزا بلوم کی صحت، قانونی معاونت، اور قونصلر تحفظ کے امور پر بات چیت کی گئی۔ سفارتی عملے نے جیل انتظامیہ سے روزا بلوم کے کیس سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ حاصل کی۔

Related Posts