صرف 4 دن میں 60 کروڑ، ‘ستارے زمین پر’ نے ‘لال سنگھ چڈھا’ کو پیچھے چھوڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بالی وڈ ہنگامہ)

بالی وُڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم “ستارے زمین پر” نے ریلیز کے صرف چار دنوں میں 60 کروڑ روپے کما کر نہ صرف “لال سنگھ چڈھا” کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ باکس آفس پر ایک متاثرکن واپسی بھی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ فلم جو کہ آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بنی ہے، ایک کامیڈی اور اسپورٹس پر مبنی “کمنگ آف ایج” کہانی ہے، جس نے ریلیز کے ابتدائی ویک اینڈ پر ہی 58.15 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

فلم نے جمعے کو 10.7 کروڑ روپے، ہفتے کو 20.2 کروڑ، اور اتوار کے دن 27.25 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی۔ اگرچہ پیر کے روز آمدنی میں کمی آئی اور فلم نے 8.5 کروڑ روپے کمائے، تاہم یہ کارکردگی اب بھی مارکیٹ کی توقعات سے بہتر تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Comedyculture.in ™ (@comedyculture.in)

عامر خان نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ “ستارے زمین پر” کو فوری طور پر کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں کیا جائے گا، بلکہ یہ صرف سینما گھروں میں دستیاب ہوگی۔

عامر کا کہنا تھا کہ آج کل یا تو سینما گھروں میں سنّاٹا ہوتا ہے یا عید کا سماں، درمیان کا راستہ ختم ہو چکا ہے، کیونکہ لوگ فلمیں نیٹ فلکس اور ایمیزون پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری وفاداری سینما ہالز سے ہے، اور مجھے اپنے ناظرین پر یقین ہے۔ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کو ٹی وی یا اسٹریمنگ پر ایک سال بعد پیش کیا جائے گا۔

بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق، آنے والے تین دنوں تک کسی بڑی فلم کی عدم موجودگی کے باعث “ستارے زمین پر” کی باکس آفس پر کامیابی کا سفر مزید آگے بڑھ سکتا ہے، اور امکان ہے کہ یہ فلم ہفتے کے اختتام تک 100 کروڑ روپے کا ہدف بھی عبور کر لے۔

البتہ، فلم کو 27 جون بروز جمعہ سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا، جب کاجول کی نئی فلم ماں ریلیز ہوگی، جو کہ وشال فُریا کی ہارر فینٹسی فلم ہے اور اس کا تعلق اجے دیوگن کی پچھلی سپر ہٹ فلم شیطان سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

Related Posts