ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی زبردست پٹائی نے صہیونی شہریوں کو پاگل کردیا، ماسکو ایئرپورٹ پر ایک انتہا پسند اسرائیلی شہری نے ایرانی بچے کو اٹھا کر فرش پر زور سے پٹخ دیا، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو کر کوما میں چلا گیا ہے۔
واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب حال ہی میں ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل کو تاریخ ساز شکست ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ غیر متوقع، سفاک اور بلاجواز تھا۔ ایرانی خاندان چند روز کے لیے روس آیا ہوا تھا تاکہ ایران میں جاری سکیورٹی خدشات سے عارضی طور پر بچ سکے۔ ایئرپورٹ کے اندر قطار میں کھڑے ہونے کے دوران بغیر کسی اشتعال کے اسرائیلی مسافر نے اچانک بچے کو اٹھایا اور فرش پر زور سے پٹخ دیا۔
بچے کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم حکام کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں کوما کی حالت میں زیر علاج ہے۔
واقعے کے بعد روسی سیکورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی حالیہ شکست نے اسرائیلیوں کو اپنے مستقبل کے غیر محفوظ ہونے کے خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔ اس واقعہ میں اس احساس کی کارفرمائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








