فلیڈ مارشل عاصم منیر بہترین انسان، متاثر کن شخصیت ہیں، ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پروپاکستانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اچھے انسان اور متاثرکن شخصیت ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو دونوں جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی کھلی جنگ میں بدل سکتی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے براہِ راست بات کی اور پیغام دیا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو کوئی تجارتی ڈیل نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اس پیغام کا اثر ہوا اور دونوں ممالک نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی آرمی چیف میرے دفتر آئے تھے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ ہفتے ان کے دفتر آئے تھے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اچھے اور متاثر کن انسان ہیں۔ انہوں نے صورتحال کو سمجھا اور مثبت رویہ اختیار کیا۔

صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ”میں نے مودی سے کہا کہ اگر جنگ کی تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ تجارت چاہتے ہیں، نیوکلیئر جنگ نہیں۔“

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ اگلے ہفتے بات چیت متوقع ہے اور ممکن ہے کہ کوئی معاہدہ طے پا جائے گا ”ہم تیار ہیں، اگر ایران بھی سنجیدہ ہوا تو معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔“

صدر ٹرمپ نے یوکرین کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے پر بھی غور کرنے کا اشارہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ”اسرائیل کو جو اینٹی میزائل سسٹم دیا، وہ بہت مؤثر ثابت ہوا۔ ہم دیکھیں گے کہ یوکرین کو بھی یہ سہولت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔“

Related Posts