خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے میلوں دور دہشت گردوں کے ڈرونز کو نشانہ بناکر گرا سکے گی۔
اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اور عمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان اور جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کیلئے ڈرونز استعمال کیے ہیں جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارت نے پاکستان پر حملوں میں ڈرونز استعمال کیے تھے۔
اس حوالے سے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں اور پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈرون سسٹم کو محرم کے جلوسوں میں سکیورٹی کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








