بھاری جرمانہ ہوگا، جیل بھی جاسکتے ہیں! کراچی میں کتنے دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Fitness Certificate Now Mandatory for Motorcycles After Cars
PRO PAKISTANI

کراچی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دو روز کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی جس کا مقصد شہر میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ادھر سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس میں بغیر اجازت جلوس نکالنے، روٹ تبدیل کرنے اور اشتعال انگیز مواد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام نے تمام اضلاع کو ہدایت دی ہے کہ وہ بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس ور صفائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں اور واضح کیا ہے کہ کوئی بھی جلوس مکمل سیکورٹی انتظامات کے بغیر نہ نکلے۔

مزید برآں نفرت انگیز آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

Related Posts