محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، یوم عاشور کب متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Ruet-e-Hilal Committee meets today for Muharram moon sighting
FILE PHOTO

محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس موقع پر ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے مراکز میں علیحدہ اجلاس منعقد کریں گی، جن میں چاند نظر آنے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

قبل ازیں، سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) نے پیش گوئی کی تھی کہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند 26 جون کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے جبکہ نئے اسلامی سال کا آغاز 27 جون سے ہوگا۔

سپارکو کے مطابق یومِ عاشور یعنی 10 محرم الحرام 6 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند 25 جون کو شام 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو چکا ہوگا اور 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 28 گھنٹے 15 منٹ ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان متوقع وقفہ 75 منٹ ہوگا جو کہ چاند دیکھنے کے لیے ایک موزوں اور کافی وقت فراہم کرے گا۔

Related Posts