ڈائریکٹر نے مجھے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی، اداکارہ میمونہ قدوس کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

express.pk

اداکارہ میمونہ قدوس نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے تاریک پہلووں کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے ہی ڈرامے کے دوران ایک ڈائریکٹر نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

ایک پوڈکاسٹ میں میمونہ نے انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے مسئلے پر بات کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنے پہلے ڈرامے کے حوالے سے بات کرنے یا اسے یاد کرنے کی بھی خواہش نہیں رکھتی، کیونکہ ان کا تجربہ بے حد ناگوار تھا۔

میمونہ کے مطابق، جب ڈاریکٹر یا پروڈیوسر براہِ راست کسی اداکارہ کو کسی رول کے لیے رابطہ کرتا ہے تو ہراسانی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر ٹی وی چینل، ٹیلنٹ ایجنسی یا پروڈکشن ہاؤس رابطہ کرے تو یہ خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ لیکن جب ڈاریکٹر خود رابطہ کرتا ہے تو معاملات سنگین شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر معروف اور قابلِ اعتبار ڈائریکٹر رابطہ کریں تو عام طور پر مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن محدود سوچ والے لوگ اس اجازت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔

میمونہ نے بتایا کہ ان کے سب سے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں بہت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں لگا کہ پوری ٹیم، بشمول ڈائریکٹر، ان کے خلاف سازش میں شامل ہے، جس کا مقصد انہیں پھنسانا اور استحصال کرنا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ ڈرامہ پلے ٹی وی نامی چینل کے لیے بن رہا تھا، اور شوٹنگ کے دوران انہیں متعدد نا مناسب واقعات کا سامنا ہوا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ ڈائریکٹر جان بوجھ کر انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، میمونہ نے نہ ڈرامے کا نام بتایا اور نہ ہی ڈائریکٹر کا انکشاف کیا۔

ماڈل و اداکارہ مہر بانو نے بھی انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی لڑکیاں عام حالات میں کیمرا کے سامنے اور پیچھے دونوں مقامات پر سنگین ہراسانی کے شکار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم یہ کرو تو تمہیں کام مل جائے گا جیسے جملے انڈسٹری میں روزمرہ کی بات ہیں۔

Related Posts