آج جمعہ 4 جولائی 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتیں 

تازہ ترین

تازہ ترین

Latest gold rates in Pakistan today- July 4, 2025
FILE PHOTO

آج بروز جمعہ 4 جولائی 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت روپے 3 لاکھ 57 ہزار اور 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت روپے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہے۔

یہ نرخ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو آج سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گے جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے نئے نرخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی تولہ سونا روپے 800 روپے فی تولہ مہنگا ہواجبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں روپے 685 اور 22 قیراط سونے کی قیمت میں روپے 628 کا اضافہ ہوا۔

اس وقت 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت روپے 2 لاکھ 80 ہزار 573 ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 3350 امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں فی تولہ چاندی روپے 55 کے اضافے سے روپے 3871 اور 10 گرام چاندی روپے 47 اضافے کے بعد روپے 3318 تک جا پہنچی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت صفراعشاریہ 55 ڈالر اضافے کے ساتھ 36اعشاریہ 87 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ موجودہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی مسلسل طلب اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں دیکھنے میں آ رہا ہے جو سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

Related Posts