بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے سے قبل ہی بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانےوالے حارث رؤف نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔
حارث رؤف کا معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویودیتے ہوئے کہناتھاکہ میں جانتا ہوں کہ میں اپنی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کر چکا ہوں اور اب آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرا اگلا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں 2017 تک ٹینس بال سے کھیلتا رہااور کبھی بھی کرکٹ میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا لیکن لاہور قلندرز نے میرے خواب کو سچ ثابت کر دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتا تھا کہ 140کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے باؤلر کو پاکستان میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، میرے رفتار اور جنون ہے اور میں یہ ماننے لگا ہوں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتا تھا کہ 140کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے باؤلر کو پاکستان میں نظرانداز کرناممکن نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلے کے لیے1 ہفتہ مانگ لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








